بھارت میں مقیم بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کی مشکلات بڑھ گئیں
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مقیم بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کی مشکلات بڑھ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین جو ایک زمانے سے بھارت میں مقیم ہیں،توہین آمیز تحریروں کی پاداش میں اُنہیں بنگلہ دیش میں شدید عوامی ردِعمل کے ساتھ ساتھ گرفتاری کا بھی خدشہ تھا، ایسے میں بھارت نے تسلیمہ نسرین کو پناہ دی اور سیکیورٹی کا اہتمام بھی کیا،لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ بنگلہ دیشی مصنفہ پر بھارت کی سرزمین بھی تنگ ہو چکی ہے ۔
"جنگ " کے مطابق بھارت میں قیام کیلئے تسلیمہ نسرین کو خصوصی اجازت نامہ جاری کیا گیا جس کی تجدید ہوتی رہتی ہے، اب تسلیمہ نسرین کو ایک بار پھر اس اجازت نامے کی تجدید کا مرحلہ درپیش ہے، یہ معاملہ کئی ماہ سے معرضِ التواء میں پڑا ہوا ہے اور اب زیادہ پیچیدگی اس بات سے بھی پیدا ہوئی ہے کہ بنگلہ دیش کے حالات بدل گئے ہیں اور بھارت کو سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھی میزبانی کرنا پڑ رہی ہے۔ ایسے میں تسلیمہ نسرین کیلیے بھارت میں قیام کیلیے مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔