اسلام آباد سے لاپتا شہری فیضان عثمان گھر واپس پہنچ گیا

اسلام آباد سے لاپتا شہری فیضان عثمان گھر واپس پہنچ گیا
اسلام آباد سے لاپتا شہری فیضان عثمان گھر واپس پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے شہری فیضان عثمان واپس گھر پہنچ گئے۔
لاپتا فیضان عثمان کے والد عثمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیٹے کی واپسی کی تصدیق کردی۔ان کا کہنا تھا کہ الحمد للّہ میرا پیارا بیٹا فیضان عثمان گھر پہنچ گیا ہے، میرے پاس پوری قوم اور ساتھ دینے والوں کا شکریہ اداکرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ 4 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا عثمان فیضان کی بازیابی کیس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو حساس ادارے سے رابطہ کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ گھر میں ویگو ڈالے آ گئے، بندہ اٹھا لیا مگر سٹیشن ہاو¿س افسر ( ایس ایچ او) سمیت کسی کو پتا ہی نہیں۔
اس سے ایک روز قبل عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو مغوی عثمان فیضان کا فون نمبر اور گاڑی ٹریس کرنے کی ہدایت دی تھی۔دوران سماعت درخواست گزار نے بتایا کہ میرے گھر کے باہر گاڑیوں میں لوگ آئے تھے، گھر میں گھس کر تلاشی لی گئی، میں نے وردی والے افراد سے کہا کہ میں پاکستان کی خدمت کررہا ہوں، آپ میرے گھر کیوں آئے؟ میرے ساتھ میرے گھر سے نکل کر میرے انسٹی ٹیوٹ میں گئے وہاں بیٹھ گئے، انسٹیٹیوٹ میں بیٹھ کر انہوں نے کیمرا بند کرنے کا کہا۔
اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ان سے پوچھا نہیں کہ آپ کس ادارے سے منسلک ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ میرے سوال پر بتایا گیا کہ آپ وہ رہنے دیں کہ ہم کہاں سے ہیں، مجھے کہا گیا کہ آپ کا بیٹا آپ کے عزیز سے رابطے میں ہے جو مبینہ کالعدم تنظیم سے منسلک ہے۔
عدالت نے دریافت کیا کہ آپ کا وہ عزیز کون ہے جس کے ساتھ رابطے میں آپ کے بیٹے کو اٹھایا گیا؟ درخواستگزار نے جواب دیا کہ میرا داماد ہے جو لاہور میں رہتا ہے، ان سے رابطے کے الزام میں میرے بیٹے کو لے کر گئے ہیں، پہلے دن آئے تو میرے بیٹے سے جہاد بارے میں پوچھا گیا، میرے بیٹے نے ان سے کہا کہ میں سٹوڈنٹ ہوں، جہاد میرا کام نہیں آرمی اور حکومت کا کام ہے، میرے بچے کو اٹھانے کے بعد مجھے کہا گیا کہ اگر آپ قانون کے طرف گئے یا میڈیا میں گئے تو آپ کے بچے کی خیر نہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -