طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث کردار سامنے آگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے رکشے اور موٹرسائیکل کا سراغ لگالیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں 4 شوٹرز شامل تھے۔ ٹارگٹ کلنگ میں رکشہ اور موٹرسائیکل کا استعمال کیا گیا ۔جاوید بٹ کی رہائش گاہ کے باہر روڈ پر رکشہ کھڑا تھا مقتول جاوید بٹ اہلیہ کے ساتھ نکلا تو رکشے نے ریکی کی موٹرسائیکل اور رکشہ جاویدبٹ کی گاڑی کے ساتھ آیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہمابلاک میں جاوید بٹ کی رہائشگاہ کےباہرمین روڑپررکشہ کھڑا ہوا ۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق رکشہ کی ملکیت اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں، راستے میں شوٹرز رکشہ سے موٹر سائیکل پر بھی سوار ہوئے۔ موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے شوٹر نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا ۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب رکشہ نےمقتول کی گاڑی کو روکا، گاڑی رکتے ہی موٹر سائیکل سوار شوٹر نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار اتر کر رکشہ میں بیٹھ گیا، پیچھے ہیلمٹ پہنے شوٹرموٹر سائیکل لیکر موقع سے فرار ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی آخری لوکیشن ٹیمپل روڈ کی آئی ہے۔ ملزمان کی متعدد سی سی ٹی وی حاصل کر لی گئیں،جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔