ہم فارم 47 کے ذریعے نہیں آئے،شبلی فراز

ہم فارم 47 کے ذریعے نہیں آئے،شبلی فراز
ہم فارم 47 کے ذریعے نہیں آئے،شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے ایوان میں سنگجانی جلسے میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کردیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران کہا کہ کل ہم نے ایک پُرامن بڑا جلسہ کیا،ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں،اسلام آباد کو کنٹینرز سٹی بنا دیا گیا ،ہماری سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے یہاں بل پاس کیا گیا،ہم سیاسی لوگ ہیں سیاست کر کے ایوانوں میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم  نہ تو فارم 47 سے اور نہ ہی بیساکھائیوں سے آئےہیں،کل کے کامیاب جلسے پر اپنے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،میں دعوت دیتا ہوں آئیں 2018 اور 2023 کے الیکشن کے حوالے سے قرارداد لاتے ہیں کہ کونسے الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے سب کے سامنے آجائے گا۔

مزید :

قومی -