رؤف حسن کے پیغامات سے واضح ہے پی ٹی آئی پاکستان کو کھوکھلاکرناچاہتی ہے،بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کے پیغامات سے واضح ہے پی ٹی آئی پاکستان کو کھوکھلاکرناچاہتی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان کی گفتگو بھارتی صحافی کے ساتھ تھی،پاکستان مخالف ایجنڈے بڑھ چڑھ سے کام کیا جارہا ہے،رؤف حسن نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے،پاکستان اور فوج پرالزامات لگائے جارہے ہیں،ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کل کے جلسے میں صحافیوں کے خلاف غلط زبان کااستعمال کیا گیا،عوام کے سامنے آپ ننگے ہوچکے ہیں،پی ٹی آئی کے وزیر اعلی نے آئین کے خلاف بات کی،یہ پارٹی پاکستان کو کھوکھلا کرنا چاہتی ہے۔