فیصل آباد میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں دو روز قبل ہوئی واردات کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 ملزمان گھر میں گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر 70 ہزار روپے نقدی اور اس کی بیوی سے بالیاں نوچ لیں۔
مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک ملزم نے ڈکیتی کے دوران زیادتی بھی کی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ ملت ٹاؤن پولیس کے مطابق خاتون کی میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش میں مدد مل سکےگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی فیصل آباد میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔