وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا گیا یا نہیں؟

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا گیا یا نہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر اقتدار سے پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد یہ افواہ سرگرم ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صحافی وقار ستی نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے،ان کے تمام موبائل اور رابطہ نمبر منقطع کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب  علی امین کے خاندانی ذرائع نے ان کی گرفتاری کی تردید کی ہے،ان کا کہناہے کہ  وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہیں کیاگیا۔