مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا ...
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف  کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ،ڈیڑھ گھنٹے سے علی امین گنڈا پور کا نمبر  بند جارہا ہے ،ان کے سٹاف کا نمبر بھی بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے  انہیں گرفتار نہ کر لیا گیا ہو ،آج دوپہر ڈھائی بجے  علی امین گنڈا پور سے رابطہ  ہوا تھا ،کچھ معلوم نہیں وہ کہاں ہیں۔