علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی افواہیں، خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کا مؤقف بھی آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں، ان کی گرفتاری کے حوالے سے جو خدشات ظاہر کیے جارہے تھے وہ درست نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ اس قبل مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ،ڈیڑھ گھنٹے سے علی امین گنڈا پور کا نمبر بند جارہا ہے ،ان کے سٹاف کا نمبر بھی بند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے انہیں گرفتار نہ کر لیا گیا ہو ،آج دوپہر اڑھائی بجے علی امین گنڈا پور سے رابطہ ہوا تھا ،کچھ معلوم نہیں وہ کہاں ہیں۔