چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے قافلے پر حملہ، رکن اسمبلی 5 محافظوں سمیت ہلاک

چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے قافلے پر حملہ، رکن اسمبلی 5 محافظوں سمیت ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما بھیما ماندوی کے قافلے پر حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں مارے جانے والوں میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھیما ماندوی اور پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق قافلے کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں۔ایم ایل اے بھیما ماندوی لوک سبھا کے الیکشن مہم کے سلسلے میں سفر کررہے تھے کہ انہیں نکسل باغیوں نے نشانہ بنایا۔بی جے پی رہنماؤں کے قافلے پر حملے کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھپش بیگال نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔بھارت میں عام انتخابات 11 اپریل کو ہورہے ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 11 اپریل اور گنتی 23 مئی کو ہوگی۔