سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایل این جی اسکینڈل اور دیگر معاملات میں کال اپ نوٹس ملنے پر سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے مفتاح اسماعیل کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوضں ضمانت منظور کرلی۔مفتاح اسماعیل کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دی جائے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم دو ہفتوں کی نہیں دس دن کے لئے ضمانت دیں گے۔وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار نیب سے مکمل تعاون کرے گا ۔ اسلام آباد نیب ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کر رہا ہے۔گرفتاری کا خدشہ ہے, حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مفتاح صاحب شریف آدمی ہیں ۔ عدالت نے مفتاح اسماعیل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ۔مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔