ستاروں کی روشنی میں آپ کا بدھ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا بدھ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا بدھ کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
10 اپریل بدھ۔ آج آپ اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔ اولاد کا ساتھ رہے گا اور مصروفیت میں کمی واقع ہو سکے گی۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

ثور
10 اپریل بدھ۔گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔

جوزا
10 اپریل بدھ۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا جس کے باعث طبیعت خوشگوار رہے گی۔نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئے گی۔

سرطان
10 اپریل بدھ۔اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ دوست تعاون کریں گے۔

اسد
10 اپریل بدھ۔خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔عرصہ دراز سے نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔

سنبلہ
10 اپریل بدھ۔گھریلومعاملات مسائل کا شکار رہیں گے لیکن غصے اور جذبات سے یہ مسائل حل نہ ہونگے بلکہ مزید بگڑیں گے ۔ لہٰذا تحمل مزاجی سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔

میزان
10 اپریل بدھ۔ مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔بہن بھائیوں کا خصوصی تعاون رہے گا۔

عقرب
10 اپریل بدھ۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔ بچے راحت کا باعث ہونگے ۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

قوس
10 اپریل بدھ۔محنت رنگ لائے گی اور اہم کام مکمل ہونے سے فائدہ ہو سکے گا۔ رشتے داروں کا تعاون رہے گا جس سے مسائل میں کمی ہوگی ۔ آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔

جدی
10 اپریل بدھ۔جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔اسفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔

دلو
10 اپریل بدھ۔کاروباری معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی کی صورت پیش آسکتی ہے۔کاروباری حالات قابو میں رہیں گے

حوت
10 اپریل بدھ۔روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گاحاسدین زیر ہو سکیں گے۔اچانک سفر کا پروگرام ملتوی ہو سکتا ہے۔۔دوست نما دشمن نقصان پہنچا سکتے ہیں محتاط رہیں۔