ملک میں کورونا وائرس سے مزید 100افر اد جاں بحق،5139نئے کیسز ریکارڈ

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 100افر اد جاں بحق،5139نئے کیسز ریکارڈ
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 100افر اد جاں بحق،5139نئے کیسز ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک وباءسے 100 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 5 ہزار139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15329 ہو گئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 15 ہزار 996 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 73078 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1772 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 627561 ہو گئی ہے۔

مزید :

قومی -