پنجاب پولیس بھی کچے کے ڈاکوؤں کے نقش قدم پر، لڑکی سے مل کر ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کر کے 45 لاکھ بھتہ وصول کرلیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب پولیس کے محافظوں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کر کے 45 لاکھ بھتہ وصول کرلیا۔
آج نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے نقش قدم پر چلنے لگی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب پولیس کے محافظوں نے ہنی ٹریپ گینگ بنالیا، پنجاب پولیس نے لڑکی اور اشتہاریوں سے مل کر ہنی ٹریپ گینگ بنایا، پولیس نے شہری کو بلیک میل کر کے 45 لاکھ 20 ہزار روپے بھتہ وصول کیا ۔
بھتہ وصول کرنے والوں میں 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز ابتشام الحق اور رضوان بھی شامل ہیں، متاثرہ شہری عثمان منیر کی مدعیت میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف ہنی ٹریپ اور بالیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں لڑکی سمیت 11 نامزد اور تین نامعلوم افراد شامل ہیں، ایف آئی آر میں سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او ابتسام الحق، ایس ایچ او تھانہ اروتی رضوان، ایک لڑکی سمیت 11 نامزد اور 3 نامعلوم کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق مدعی سے لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ اور بلیک میل کر کے بھتہ وصول کیا گیا ہے۔