ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ان شاءاللہ اس سے نکلنے کا کوئی سبب بن سکتا ہے اور مالی طور پر بھی کوئی غیبی مدد ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اچھا دن رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی معاملات میں ٹینشن کا شکار ہیں وہ دو تین یوم میں اس سے نکل جائیں گے۔ فی الحال اب خاموشی سے دن گزاریں اور جن پر غصہ آ رہا ہے اس طرف توجہ نہ دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ابھی چند اہم فیصلے کرنے ہیں اس میں آپ اکیلے بھی ہو سکتے ہیں یہ یاد رہے اور فی الحال اوپن ہو کر نہ چلنے کا مشورہ بھی ہے مخالفین تاک میں لگے ہوئے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے اپنے روز گار میں تبدیلی کرنی ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں کامیابی ملے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار ہیں ان کے لئے خوشخبری نظر آ رہی ہے ان شاءاللہ
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت مالی طور پر صورتحال خراب نظرآتی ہے اور فی الحال کوئی سلسلہ بھی بنتا دکھائی نہیں دے رہا آپ کو ابھی انتظار کرنا ہوگا اور موجودہ کام میں ہی دلچسپی لینا ہوگی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اب تھوڑی سی ہمت کر کے اپنے لئے قدم اٹھانا ہوگا اور جو بھی فیصلہ کریں پھر اس پر کھڑے ہو جائیں اب پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ہے قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج اللہ نے چاہا تو ایک بڑے کام میں کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ جس بات کو لے کر پریشان تھے اس کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا اب گھر پر توجہ مزید درکار بھی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورتحال بہتر تو ہو رہی ہے مگر آپ کو کسی بد نظری نے بھی ساتھ ساتھ تنگ کیا ہوا ہے آپ صورہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں تو بہتر ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ نہ کچھ بڑا ہونے والا ہے اللہ کرے آپ کے حق میں ہو مگر خود بھی دعا کریں یا تو آپ کو بہت کچھ دے جائے گا اور یا پھر مشکل میں ڈال جائے گا دعا ہی تقدیر بدل دیتی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن امور میں دشواریاں آ رہی ہیں اس کو دور ہونے میں شاید ابھی چند دن لگ جائیں اس لئے اس وقت تک نماز سے مدد لیں اور صدقے کے عمل کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بڑی جلدی دوسروں پر انحصار کر لیتے ہیں پھر دھوکا ہونے پر پچھتاوا ہوتا ہے اس لئے اب جو خبر مل رہی ہے یا آفر آ رہی ہے اس کے بارے میں اچھی طرح سوچ سمجھ لیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نوکری میں جاری پریشانی ختم ہوگی۔ آج بے گناہ افراد کی رہائی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے۔ دماغ پر جس چیز کا خوف تھا وہ بھی انشاءاللہ نکل جائے گا۔