شان نے انڈسٹری میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا،شیبا بٹ

  شان نے انڈسٹری میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا،شیبا بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ شیبا بٹ نے کہا ہے کہ شان بالی ووڈ میں کام کرنے والے تمام اداکاروں سے بڑا سٹار ہے اور انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ہمارے ہاں نوجوان اداکاروں کی بڑی کھیپ موجود ہے لیکن انہیں تربیت کے لئے مناسب پلیٹ فارم میسر نہیں جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شیبا بٹ نے کہا کہ شان واحد اداکار ہے جس نے خود کو ہر کردار کے مطابق ڈھال کر اور حقیقت کے قریب تر ہو کر کردار نبھائے ہیں  اور پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔شان نے اپنی اداکاری سے ثابت کیا ہے وہ بڑا اداکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اس معیار کی اکیڈمی نہیں جہاں تربیت کے بعد فنکاراس شعبے میں آئیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کا ادارہ بنائے اور لیجنڈ اداکاروں کو وہاں پر نئے آنے والوں کو تربیت دینے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔

مزید :

کلچر -