شائقین نئی کہانی پرمبنی فلم دیکھناچاہتے ہیں، صائمہ نور
لاہور(فلم رپورٹر) فلمسٹار اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ باکس آفس پر فلم کو کامیابی تب ملے گی جب فلم شائقین کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھایا جائے گا نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے‘ نوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال دکھانے کا دور اب چلا گیا۔
اس لئے نئی کہانیوں پر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے تاکہ شائقین پسند کریں۔