معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا سنٹرل جیل لاہور کا دورہ

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا سنٹرل جیل لاہور کا دورہ
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا سنٹرل جیل لاہور کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ نے سنٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات  میاں فاروق نذیر اور ڈی آئی جی پرزن لاہور نے معاون خصوصی راشد اقبال نصر  اللہ کا استقبال کیا۔ چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرزن عبدالمنان اور دیگر افسران بھی معاون خصوصی کے ہمراہ شامل تھے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے راشد اقبال نصر اللہ کو پنجاب کی  جیلوں میں سہولیات کے بارے میں  آگاہ کیا۔ اجلاس میں محکمہ زکوٰۃ و عشر کی قیدیوں کے بارے  میں سکیموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ کا کہنا تھا کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کیلئے محمکہ زکوٰۃ معاونت فراہم کر ہو رہا ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ بھی کیا۔ راشد اقبال نصر نے قیدیوں سے ملاقات کی اور سہولیات  کےبارے میں  دریافت کیا۔ راشد اقبال نصر اللہ نے قیدیوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر جیلوں میں اصلاحات جاری ہیں۔ کم عمر قیدیوں کو تعلیم کے مواقع اور ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جیلوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔