تعلیم یافتہ افراد کی شوبز آمد  خوش آئند ہے، ماہی خان

                تعلیم یافتہ افراد کی شوبز آمد  خوش آئند ہے، ماہی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ ماہی خان نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے۔ انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے آئی ہوں کسی بھی شارٹ کٹ کا سہارا لیکر کامیابی کی منازل طے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپنی قابلیت پر بھروسہ ہے جس سے ہر مشکل مرحلہ طے کرنے کا حوصلہ رکھتی ہوں۔ ان کاکہنا تھا غیر ملکی ڈراموں اور فلموں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان سے بہتر کام کرنا ہوگا۔ فیشن انڈسٹری کے بارے میں ان کاکہنا تھا ماضی کے مقابلے میں اب ہم دنیا بھر میں فیشن میں ٹاپ کررہے ہیں۔

 ہمارے ڈیزائنرز کے کام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -