لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں پر عائدسرچارجز کی وصولی روک دی

لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں پر عائدسرچارجز کی وصولی روک دی
لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں پر عائدسرچارجز کی وصولی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں پرسرچارجزعائد کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کے حق میں عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ان سرچارجز کی وصولی روک دی ہے ۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موجودہ بل عدالت میں چیلنج کئے گئے سرچارجز کے بغیر جمع کروائیں ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت متعدد درخواست گزاروں نے ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج ،ڈیٹ سروسنگ سرچارج اور نیلم جہلم سرچارج کے خلاف موقف اختیار کیا ہے کہ مدعا علیہان کو یہ سرچارج عائد کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے ،یہ سرچارجز آئین اور قانون کے منافی ہیں انہیں کالعدم کیا جائے ۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے حق میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت17اگست تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

لاہور -