لاہور ہائی کورٹ نے قصور جنسی سکینڈل کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے سے انکار کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے قصور جنسی سکینڈل کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم ...
لاہور ہائی کورٹ نے قصور جنسی سکینڈل کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک قصور جنسی سکینڈل کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایت پر اس سلسلے میں ہوم سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس پہلے ہی اس کیس کی تفتیش کررہی ہے ،مقدمات درج ہوچکے ہیں اس لئے اس معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔

ہائی کورٹ نے جوڈیشل انکوائری کے لئے کسی سیشن جج کی نامزدگی کو بھی بلاجواز قرار دیا ہے ۔پنجاب حکومت نے اس سکینڈل کی جوڈیشل انکوائر ی کے لئے لاہور ہائی کورٹ کو چھٹی لکھی تھی ۔چیف جسٹس نے قرار دیا ہے کہ ڈی پی او قصور کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سکینڈل کے حوالے سے7مختلف ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں جن میں متعدد لوگ نامزد بھی ہیں ان میں سے کئی گرفتار ہوچکے ہیں ان حالات میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حکومتی درخواست منظور نہیں کی جاسکتی ۔