سردار گڑھی خاتون اندھی گولی لگنے سے زخمی

سردار گڑھی خاتون اندھی گولی لگنے سے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرا ئم رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ چمکنی سردار گڑھی میں خاتون ہوائی گولی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سردار گڑھی میں مسماۃ خلافت زوجہ امیر خان اپنے گھر کے صحن میں موجود تھی کہ اس دوران نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی جسے گھر کے دیگر افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔