پیرس میں آج سے ماسک پہننا لازمی قرار

 پیرس میں آج سے ماسک پہننا لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(شِنہوا)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج سے گیارہ سال سے بڑا کوئی بھی فرد فیس ماسک کے بغیر باہر نہیں نکل سکتا بصورت دیگر اسے 135 یورو جرمانہ کیا جائے گا۔تین مرتبہ خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔مقامی حکومت کی جانب سے پیرس اوراس کے آس پاس کے ہجوم والے علاقوں میں کورونا وباء کے پھیلنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حکم ایک ماہ تک برقرار رہے گا۔ اتوار کی شام علاقوں کی صحیح نقشہ سازی جاری کی جا ئیگی۔فرانسیسی دارالحکومت کی پولیس نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پیرس میں سیاحتی مقامات،کھلی منڈیا ں، سٹیشنوں کے آس پاس کے علاقوں میں سماجی دوری کا خیال رکھنا مشکل ہے اسلئے ماسک کی پابندی لگائی گئی ہے  جو بھی شخص اس اصول کی تعمیل سے انکار کرتا ہے اسے 135یورو جرمانہ ادا کیا جائے گا، ماہ کے اندر3 مرتبہ سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں کو6 ماہ قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ماسک لازمی

مزید :

صفحہ اول -