سکول پر قبضہ، دھمکیاں، خالد جاوید وڑائچ سمیت10افراد پر مقدمہ

سکول پر قبضہ، دھمکیاں، خالد جاوید وڑائچ سمیت10افراد پر مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (  وقا ئع نگار) پولیس نے خاتون کے سکول پر قبضہ کرنے اور سٹاف کو حراساں و پریشان کرتے ہوئے کمرے میں بند کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ  سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
۔تفصیل کے مطابق بی زیڈ پولیس کو بشری مرزا نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تعلیم کے شعبہ سے وابستہ ہوں۔ میں نے ایم بی جمیل سے بلڈنگ کرایہ پر حاصل کی۔ جس کا اقرار نامہ عرصہ پانچ سال پر مشتمل تھا،5اگست کو میں اپنے پرائیویٹ سکول میں سٹاف ٹیچرز ثوبیہ رانی،عائشہ،طیبہ،ثانیہ وغیرہ کے ہمراہ موجود تھی کہ ملزم پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ اپنے ساتھیوں کاشف شفیق،محمد باصل،محمد حارث وڑائچ،قاری شوکت،دلاور،ثمر منیر،عمران،سجاد،ریئس ودیگر نامعلوم سکول میں داخل ہوئے،خالد جاوید وڑائچ نے اپنے غنڈوں کی مدد سے زبردستی مجھے اقرارنامہ پردستخط کرنے کو کہاجو سکول اور بلڈنگ چھوڑنے کے بارے میں تھامیرے انکارپر خالدجاوید وڑائچ نے کہاکہ میڈم کو واش روم میں بند کردوں اور کسی بھی سٹافزکو سکول سے باہر جانے نہ دو،ملزمان نے مجھیزبردستی پکڑکر گھسیٹتے ہوئے اوپر والی بلڈنگ کے واش روم میں بند کردیاجہاں سے میں نے اپنے موبائل سے15پر پولیس اور عزیزواقارب کو اطلاع دی کہ مجھے بچاو میری جان کو خطرہ ہے،اطلاع پاکر پولیس نے اور میرے عزیزوں نے موقع پر پہنچ کر گواہان کی موجودگی میں مجھے واش روم کاتالاتوڑکر باہر نکالا،وجہ عناد میں نے خالد جاوید وڑائچ سے سکول کی فرنچائز حاصل کی ہوئی تھی جس کے تمام اخراجات میرے اپنے تھے ملزم خالد جاویدسکول کے معاملات مین ناجائز دخل اندازی کرکے مجھے حراساں و پریشان کرنا معمول بنالیاتھا جس پر میں نے سول جج کی عدالت سے سٹے حاصل کیاہواتھا،ملزم خالد جاوید وڑائچ نے اسی رنج پر اپنے غنڈہ گرد عناصر کے ہمراہ سکول میں داخل ہوکر ہمارے اوپر حملہ آور ہوا،واضح رہے کہ بشری مرزا نے چندروز قبل بھی پریس کلب میں اپنی ظلم کی داستان سناتے ہوئے بیان کیاتھا کہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ اپنی حکومت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنااثررسوخ استعمال کرتے ہوئے ہم پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈادیئے اس سے قبل بھی اسی کے سکول میں خاتون ٹیچرلائبہ بھی اس کے ظلم کے سامنے بے بس دکھائی دیکر موت کے منہ میں چلے گئی تھی جس نے اپنی پارٹی کا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے متاثرہ ٹیچرکے والدین پر سیاسی دباوڈلواکر معاملہ ٹھس کروادیاتھا،پولیس نے خاتون بشری مرزا کی مدعیت میں ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مقدمہ