مزید ادھار سامان دینے سے انکار پر 60 سالہ دکاندار قتل، پولیس نے معمہ حل کرلیا

مزید ادھار سامان دینے سے انکار پر 60 سالہ دکاندار قتل، پولیس نے معمہ حل کرلیا
مزید ادھار سامان دینے سے انکار پر 60 سالہ دکاندار قتل، پولیس نے معمہ حل کرلیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)  شاہراہِ نور جہاں کی حدود دِیر کالونی میں 60 سالہ غلام محمد کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزم عثمان عرف پٹاخہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مقتول کی دکان سے اکثر ادھار لیتا تھا، ایک دن غلام محمد نے مزید ادھار دینے سے انکار کیا تو تلخ کلامی ہوئی۔ملزم نے بتایا کہ اس نے طیش میں آکر غلام محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات 25 اپریل کو نارتھ ناظم بلاک یو میں ہوئی تھی، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل ایک عدد 30 بور پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم کو تفتیش حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مقتول کے اہلخانہ نے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔