پولیس اہلکار آپس میں لڑپڑے،ہیڈ کانسٹیبل کی فائرنگ سے پیٹی بند بھائی قتل

پولیس اہلکار آپس میں لڑپڑے،ہیڈ کانسٹیبل کی فائرنگ سے پیٹی بند بھائی قتل
پولیس اہلکار آپس میں لڑپڑے،ہیڈ کانسٹیبل کی فائرنگ سے پیٹی بند بھائی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر لاڑکانہ میں سچل تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، ہیڈ کانسٹیبل اظہر کلہوڑو کی فائرنگ سے ساتھی اہلکار ہیڈ محرر ممتاز بھٹو جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم اظہر کو سرکاری اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

جھگڑے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -