ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، پنجاب حکومت کیسے استقبال کرے گی ؟ جانیے

ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، پنجاب حکومت کیسے استقبال کرے گی ؟ ...
 ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، پنجاب حکومت کیسے استقبال کرے گی ؟ جانیے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگست کا مہینہ پاکستانی قوم کے لیے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے لیکن اس یوم آزادی کے موقع پر جو خوشی اور مسرت ارشد ندیم نے قوم کو دی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔یقیناً ارشد ندیم کی اس جیت سے یوم آزادی کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ یہاں بہت سارے لوگ پوری ٹیم کی مدد سے جیتتے ہیں اور خود کو قومی ہیرو اور چیمپیئن سمجھنے لگتے ہیں۔ ایک نام نہاد  چیمپیئن کو قوم نے سر پر اٹھا لیا جس نے پورے ملک کا بیڑا  غرق کر دیا۔ دوسری  طرف میاں چنوں سے تعلق رکھنے والا ارشد ندیم اکیلا لڑا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ افسوس کی بات ہے کہ یہ قوم جب بھی متحد ہوتی ہے یا اس کو کوئی خوشی ملتی ہے تو پتہ نہیں کیو ں فسادی اور انتشاری ٹولے کو تکلیف ہونے لگ جاتی ہے۔ وہ ہر وقت اندر سے کچھ فساد اور شرپسندی ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے خوشی کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔  یہ ایک حقیقت ہے کہ یوتھ فیسٹیول کو میاں محمد شہباز شریف نے شروع کیا جسے ایک نام نہاد کھلاڑی نے آکر بند کروا دیا۔ یوتھ فیسٹیولز سے بہت اچھے اچھے کھلاڑی پاکستان کو ملے جن میں ارشد ندیم بھی ایک ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ارشد ندیم جب ملک واپس تشریف لائیں گے تو ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اولپیئن نیزے باز ارشد ندیم کے لئے10 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔ارشد ندیم کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ چیف منسٹرمریم نواز نے میاں چنوں میں ایک سپورٹ سٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے جس کو ارشد ندیم کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں عظمی بخاری نے کہا کہ چکن کی قیمتیں کم کرنے کے لئے وزیر زراعت  پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے بات کر رہے ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آ ئیں گے۔ دیگر اشیا ء کی قیمتیں کم کرنے کے لئے انفورسمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ یہ اتھارٹی ہر وقت چیزوں کو مانیٹر کرے گی۔ وزیر اعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر خود بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مانیٹر کرتی ہیں۔