منشیات فروش گرفتار، چر س اورآئس برآمد

منشیات فروش گرفتار، چر س اورآئس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مزید 12منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 10کلوگرام سے زائد چرس اور 170گرام آئس برآمد کرلی گئی، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزما ن نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او پشاور محمد علی خان کی خصوصی ہدایت پرایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں چاروں ڈویژنز میں ڈیژنل ایس پیز کی نگرانی میں ضلع پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایس ایچ شاہ قبول احمد رشید نے دومختلف کارروائی کے دوران 4منشیات فروش صابرولد ظفر، طارق ولد خان گل، اکرام اللہ ولد محمد خان اور خلیل ولد نظیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4کلوگرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس، ایس ایچ او کوتوالی علی مرتضٰی نے صدیق الٰہی ولد صفت الٰہی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 110گرام آئس جس کی مالیت لاکھوں بنتے ہیں کو برآمد کرلیا، جبکہ ایس ایچ او سربند عبدالقیوم نے آمین اللہ ولد حسین شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3کلوگرام سے زائد چرس برآمد، ایس ایچ او شرقی ظفر خان نے انواراللہ ولد مثل خان کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی آئس، ایس ایچ او بھانہ ماڑی سردار حسین نے رشید ولد عنایت اور رفیق ولد شوکت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2کلوگرام چرس، ایس ایچ او خزانہ محمد ابراہیم خان نے علی خان ولد دلارام کو گرفتار کرکے 2کلوگرام چرس اور 10گرام آئس برآمد، ایس ایچ او ارمڑ رفیق خان نے کلیم الرحمان ولد خلیل الرحمان کو گرفتار کرکے 1کلوگرام سے زائد چرس برآمد اور ایس ایچ او چمکنی عمرخان نے لیاقت علی ولد محمد خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ہے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے