مٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ضابطہ دیوانی ترامیم مسترد
مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ بار ایسوسی ایشن اپرسوات کا سی پی سی ترامیم کی خلاف مٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ صوبائی حکومت غریب عوام کو ملنی والی انصاف کی راہ میں روکاوٹ بننے سے گریز کریں وکلاء برادری کسی بھی صورت میں ترامیم کو براداشت نہیں کرینگے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عوام کو باخبر کرکے سڑکوں پر نکل کر عوام کیساتھ ہونے والی زیادتی کو کامیاب نہیں ہونے دینگے احتجاجی مظاہرہ سے مقررین کا خطاب تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ بار ایسوسی ایشن اپرسوات کا ایک احتجاجی مظاہرہ مٹہ پریس کلب کی سامنے منعقد ہوا جس میں مٹہ بار کے تمام وکلاء برادری نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مٹہ بار کے صدر محمد حلیم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری سعید احمد خان ایڈوکیٹ محمد ظاہر شاہ خان ایدوکیٹ عبدالجلا ل خان ایڈوکیٹ خورشید علی خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ وکلاء برادری کسی بھی صورت میں صوبائی حکومت کے طرف سے سی پی سی میں کی جاینے والی ترامیم کو ماننے کیلئے تیا ر نہیں ہیں اور وکلاء برادری ان ترامیم کی خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ انصاف کی نام پر موجود صوبائی حکومت غریب عوام کو ملنے والی انصاف کی روکاوٹ اور انصاف چھینے کی کوشش نہ کریں انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری عوام کو صوبائی حکومت کی اس چوری سے باخبر کرکے سڑکو ں پر نکل کر بھر پور احتجاج کرینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد بھی منظور ہوا جبکہ اس سے پہلے وکلاء برادری نے مٹہ عدالتی احاطے سے مٹہ پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی اور سی پی سی میں ترامیم کی خلاف نعرے بھی لگائے