توہین عدالت کی درخواست، چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست، چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل شاہ نواز بدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔حمیرا سردار کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے،جس میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار کو حکومتی پالیسی کے باجود ریگولر نہیں کیا جا رہا،عدالت عالیہ نے اس کوریگولر کرنے کی درخواست دادرسی کے لئے مذکورہ چیئرمین کو بھجوا ئی تھی تاہم عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیاجارہا۔
نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -