اتبا ع رسولؐ میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،علامہ مجاہد عبدالرسول

        اتبا ع رسولؐ میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،علامہ مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک پنجا ب کے صدرمذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ نبی کریمؐ سے محبت ہمارا ایمان ہے،اتبا ع رسولؐ میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،نبی کریم کی سیرت طیبہ ہم سب کیلئے عملی نمونہ ہے، نبی کریمؐ نے دنیا کو ظلم اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دلاکر انسان کے جسم اورروح کو حقیقی آزادی دلوائی ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سنی تحریک راو لپنڈی کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا، وفد میں شریک علما ء نے انہیں سنی تحریک پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی اوراپنے تعاو ن کا یقین دلا یا۔علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاکہ سنی تحریک کے کارکن ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے اپنی کو ششیں تیز کر دیں یہ ملک اسلام کے نام پر حا صل کیا گیا ہے پاکستان میں قرآ ن و سنت سے ہٹ کر کو ئی نظام نہیں چل سکتا ہے، عوام اگر پر یشانیو ں سے نجا ت چا ہتے ہیں تو وہ قرآ ن و سنت کو اپنا ئیں۔انہو ں نے کہاکہ آپﷺنے انسانیت کو فکری انقلاب سے روشناس کروایا اور انسانوں کو جہالت کی دلدل سے نکال کر علم و آگہی سے منورکیا۔نبی پاک ﷺکے امتی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ حضور اکرمﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔