پیپلز پارٹی قائدین کے ساتھ وفاداری کا درس دیتی ہے،وقاص منشاء پرنس

پیپلز پارٹی قائدین کے ساتھ وفاداری کا درس دیتی ہے،وقاص منشاء پرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے جو اپنے ملک اور اپنے قائدین کے ساتھ وفاداری کا درس دیتی ہے۔الزام لگانے والے آج تک بھٹو شہید پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکے تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ شہزادہ عالمگیر جیسے شخص کی بات کا یقین کیا جائے ۔یہ بات گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنماء وقاص منشاء پرنس نے کہی۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت موجود تھے تو انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے پہلے رجوع کیوں نہیں کیا،محترم آصف زرداری پر لگائے گئے ایسے سنگین الزامات کی پر زور مذمت کرتا ہوں کیونکہ وہ ہمارے قائد ہیں،شہزادہ عالمگیر جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی پارٹی اور ان کے قائدین کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔