نامور شاعر جمیل ارشد خطاط کے اعزاز میں ادبی نشست کا انعقاد

نامور شاعر جمیل ارشد خطاط کے اعزاز میں ادبی نشست کا انعقاد
 نامور شاعر جمیل ارشد خطاط کے اعزاز میں ادبی نشست کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل ادب وثقافت کے میدان میں شب وروز نت نئی تقریبات کے انعقاد میں مصروف عمل ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب الحمرا ادبی بیٹھک میں منعقد ہوئی۔تقریب میں نامور شاعر جمیل ارشد خطاط کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر محفل مشاعرہ میں شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا اور حاضرین سے داد سمیٹی۔یہ تقریب الحمرا آرٹس کونسل اور جگنو انٹرنیشنل کی مشترکہ پیش کش تھی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے الحمرا کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا ادب وثقافت کا گہوارہ ہے، علمی، سماجی و ثقافتی روایات کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے،زبان و ادب کی ترویج و ترقی اور اپنے ورثے کے تحفظ میں الحمرا کا منفرد مقام رکھتا ہے۔تقریب میں توقیر شریفی،شہباز ساحرنے خصو صی شرکت کی۔ممتاز راشد اور محمد ادریس نے مہمان اعزاز کی حیثیت سے پروگرام میں شریک ہوئے۔
ایم زیڈ کنول سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا اد بی و ثقافتی سرگرمیوں کے لئے مثالی پلیٹ فارم ہے جہاں یہ اعلی اقدار تیزی سے فروغ پا رہی ہیں۔محفل مشاعرہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -