فلم ”36گڑھ“کی افتتاحی تقریب آج ایور نیو سٹوڈیوز میں ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر)”دہلی گیٹ“مکمل ہونے کے بعد ڈائریکٹر ندیم چیمہ کی نئی فلم ”36گڑھ“کی افتتاحی تقریب آج ایور نیو سٹوڈیوز میں ہوگی۔اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی لیونگ لیجنڈ رائٹر ڈائریکٹر سید نور ہوں گے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ندیم چیمہ کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کے فوراً بعد فلم”36گڑھ“کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز ہوجائے گا جس میں معمر رانا،بابر علی،ثناء سمیت دیگر فنکار حصّہ لیں۔ایک سوال کے جواب میں ندیم چیمہ کا کہنا تھا کہ میری یہ فلم اچھوتے اور منفرد موضوع پر مبنی ہے۔میری فلم ”دہلی گیٹ کی پوسٹ پورڈکشن جاری ہے اور یہ فلم آئندہ برس عام نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر تسلسل سے فلمیں بن رہی ہیں۔