مولانا تنویرالحق تھانوی کی اہلیہ آسٹریلیا میں انتقال کر گئیں
لاہور (پ ر) ملک کے معروف عالم دین جامعہ احتشامیہ جیک لائن کراچی کے مہتمم و خطیب مولانا تنویر الحق تھانوی کی اہلیہ اورجامعہ اشرفیہ لاہور کے سکالر مولانا سید فہیم الحسن تھانوی کی ہمشیرہ اسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں برصغیر پاک و ہند کے نامور جید عالم دین حضرت مولانا سید نجم الحسن تھانوی کی بیٹی تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ آسٹریلیا سے میت کی وطن واپسی کے بعدجامعہ احتشامیہ جیک لائن کراچی میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثناء مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں اور علماء کرام جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن اور مولانا حافظ مجیب الرحمن انقلابی،جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا میاں محمد اجمل قادری، مفتی محمد طیب،مولانا ڈاکٹر سعد صدیقی، علامہ ارشد حسن ثاقب، مولانا قاری خلیل احمد تھانوی، مولانا سہیل باوا (لندن) مولانا طلحہ رحمانی اور دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقی پرہیز گار اور نیک سیرت،صالحہ خاتون تھیں انہوں نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔