مولانا تنویرالحق، اہلیہ انتقال آواران،گرفتار کی جانیوالی چار خواتین خضدارسینٹرل جیل سے رہا

مولانا تنویرالحق، اہلیہ انتقال آواران،گرفتار کی جانیوالی چار خواتین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خضدار(این این آئی)بلوچستان کے ضلع آواران سے گرفتار کی جانے والی چار خواتین کو خضدارسینٹرل جیل سے رہاکردیا گیا،جیل حکام نے ان خواتین کوقبائلی رہنماء سردار محمد حیات ساجدی کے حوالے کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آواران سے چار خواتین کو یکم دسمبر کو مبینہ طور پر دہشت گردی کے الزام میں سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں تین دسمبر کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گرفتار چار وں خواتین مسماۃح، مسماۃ ن، مسماۃ س، مسماۃس کو جیل بھیج دیا تھا گرفتار خواتین کی تصاویر اور خبر منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی جماعتوں اور خصوصاً قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھاجبکہ بی این پی کے سربراہ رکن قومی سردار اختر مینگل نے گرفتار بلوچ خواتین کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج اور ھرنا بھی دیا تھا اور حکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دی تھی جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کی رہائی کے لئے رولنگ دی جبکہ وزیرداخلہ سمیت اعلیٰ سطح کے وفد نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور سردار اختر مینگل سمیت دیگر سے ملاقات میں خواتین کو رہا کرنے کی یقین دہنای کروائی جس کے بعد پیر کی سہ پہرچاروں خواتین کو سینٹرل جیل خضدار سے رہا کردیا گیاجیل حکام نے خواتین کو قبائلی رہنماء سردار محمد حیات ساجدی کے حوالے کیا، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے جیل حکام سے رابطہ کیا تو جیل حکام نے خواتین کی رہائی کی تصدیق کردی۔
رہا

مزید :

صفحہ آخر -