بنوں میں ٹریفک کا المناک حادثہ، 2طالبعلم بھائی جاں بحق، 60سالہ شخص زخمی
بنوں (بیورورپورٹ)تھانہ منڈان کی حدود میں چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو طالب علم بھائی جاں بحق جبکہ رشکہ میں سوار 60سالہ شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں سوموار کی صبح نزد الفارابی پبلک سکول کے قریب موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سکول جانے والے دو بھائی سیف الدین اور معراج الدین پسران عزیز الدین ساکنان کوٹکہ بیدلی کلہ اسماعیل خیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ رکشے میں سوار معمر شخص حاجی محمد آیاز ولد شیر نواز سکنہ منڈان زخمی ہوگئے رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے عزیز الدین ولد کمال خان سکنہ کوکٹکہ بیدلی کلی اسماعیل خیل کی رپورٹ پر نامعلوم رکشہ ڈرائیور کے خالف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔