عمران خان کو فوجی تحویل میں لینا حیران کن نہیں ہوگا:فیصل واوڈا

عمران خان کو فوجی تحویل میں لینا حیران کن نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
عمران خان کو فوجی تحویل میں لینا حیران کن نہیں ہوگا:فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے تو حیران کن نہیں ہوگا، فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا۔
فیصل واوڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی بتایا تھا سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواریوں کا نہ ہو، 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے، اس کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ اب قانون سے نہیں بچ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینے پر تلی ہوئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے بول رہا تھا اس لئے مجھے پارٹی سے نکالا گیا۔

مزید :

قومی -