استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
"جیو نیوز" کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہےجس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ میں پولیس اہلکار پر تشدد کرنے ، کارسرکار میں مداخلت کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔
خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 70 سے انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں جہاں انہیں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ارمغان سبحانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
IPP leader Firdous Ashiq Awan slapped a police officer in Sialkot. FIR has been registered against her. pic.twitter.com/tAJyhGdcLI
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) February 9, 2024