دانیال عزیز کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام ، سنگین الزامات عائدکر دیئے
نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن 2024 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے والے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نےدھاندلی کے سنگین الزامات عائد کر دیئے ہیں ۔ "ایکس "پر جاری کیے گئے پیغام میں مہناز عزیز نے کہا کہ آر او آفس کے پاس ٹارچر سیل بنایا گیا ہے، کافی پریذائیڈنگ آفیسرز اس ٹارچر سیل سے ہو کر آتے ہیں۔ ہم آر او آفس کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہے، ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا، شام 7 سے رات1 بجے تک ہمیں آر او آفس کے باہر رکھا گیا، رات 3 بجے کے بعد رزلٹ جمع کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔
مہناز عزیز کا کہنا ہے کہ این اے 75 کے 75 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ نہیں مل رہا، آرا و کا کہنا ہے عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں، آر او کا کہنا ہے 75 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ ابھی تک ہمارے پاس نہیں پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دانیال عزیز واضح برتری سےجیت چکے ہیں، ہم الیکشن کمیشن میں بھی جائیں گے، یہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں، کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔