فیصل آباد،سی پی او آفس اور ضلع کچہری دہشت گردی کے حملہ کی بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد،سی پی او آفس اور ضلع کچہری دہشت گردی کے حملہ کی بوگس کال کرنے ...
فیصل آباد،سی پی او آفس اور ضلع کچہری دہشت گردی کے حملہ کی بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (آئی این پی)سی پی او آفس اور ضلع کچہری فیصل آبادپردہشت گردی کے حملہ کی بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک نامعلوم شخص نے ریسکیو 15 پر کال کی کہ 04افراد سی پی او آفس اور ضلع کچہری فیصل آبادپردہشت گردی کے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں پولیس نے فوری کارروائی شروع کرکے کال کرنے والے کی تلاش شروع کردی جوکہ تھانہ صدر کے علاقہ سے کررہاتھا تھانہ صدر پولیس نے بر وقت موقع پر فوری پہنچ کر اس کال کی تصدیق کی جو بوگس قرار پائی،دہشت گردی کی بوگس کال کرنے والے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا گیاتھانہ صدر میں ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا قائم مقام سی پی او فیصل آباد کے ترجمان کا کہناہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ریسکیو ایمرجنسی کال سروس ہے۔بوگس کالز سے اجتناب کریں۔