شوکت خانم نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا

شوکت خانم نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کا کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا۔ ہسپتال نے یہ ایوارڈ نان فار پرافٹ کیٹیگری میں حاصل کیا۔ تیسویں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب گورنر ہاو¿س کراچی میں منعقد ہوئی کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ پاکستان کی کارپوریٹ مینجمنٹ میں نہایت اعلیٰ ایوارڈ تسلیم کیا جاتا ہے اوریہ اُن پاکستانی کمپنیوں کو دیا جاتا ہے جو اعلیٰ منتظم صلاحیتوں کو بروئے کار لا تی ہےں یاد رہے شوکت خانم ہسپتال یہ ایوارڈ 2010ءاور 2012ءمیں بھی حاصل کرچکا ہے اس طرح ہسپتال نے اپنی کارکردگی کے ریکارڈ کو نہ صرف برقرار رکھا ہے بلکہ دیگر کمپنیوں کےلئے ایک رول ماڈل بھی بن گیا ہے۔