شادیوں کی تقریب میں بلاول کی شادی کیلئے دعا

شادیوں کی تقریب میں بلاول کی شادی کیلئے دعا
شادیوں کی تقریب میں بلاول کی شادی کیلئے دعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاﺅن میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جس کاانتظام امیر بیگم ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے کیاگیا۔
اجتماعی شادیوں کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مبارکباد دیتے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور  بلاول بھٹوزرداری کی شادی کی دعا کی اور کہا کہ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب کے بعد دعا کرتے ہیں کہ بلاول کی شادی بھی جلد ہوجائے تاکہ اس میں بھی یہ سب لوگ شرکت کرسکیں ۔ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب کے لیے پچاس لاکھ روپے سابق صدر آصف علی زرداری نے عطیہ کیے تھے ۔

مزید :

لاہور -