مقبوضہ کشمیر ،مجاہدین کی بھارتی فوج کے کیمپ پر فائرنگ ،3اہلکار ہلاک ،حملہ آور سرحد پار سے آئے بھارت کا روایتی الزام

مقبوضہ کشمیر ،مجاہدین کی بھارتی فوج کے کیمپ پر فائرنگ ،3اہلکار ہلاک ،حملہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(اے این این) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین بھارتی فوج کے کیمپ پر دھاوا،3اہلکار واصل جہنم ،حملہ آور کامیابی سے فرارحملہ آوروں نے ضلع اکھنور میں جنرل ریزور انجینئرنگ فورس کو نشانہ بنایا،مجاہدین تعداد میں 3تھے،اچانک فائرنگ سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ،بھارتی سورماؤں نے کیمپ میں چھپ کر جان بچائی،مجاہدین کے فرار کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن ،مایوسی کے سوا ہاتھ کچھ نہ آیا،علاقے میں تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے ضلع اکھنور کے علاقے جوڑیا ں میں گاؤں باتلا میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب تین بجے کے قریب مبینہ مجاہدین نے بھارتی فوج کے جنرل ریزور انجینئرنگ فورس(جی آر ای ایف) کیمپ پر اچانج دھاوا بھولا اور کیمپ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں قابض فورس کے تین اہلکار مارے گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فوجی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی اچانک حملے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور کیمپ میں چھپ کر جان بچائی۔مبینہ مجاہدین کے فرار ہونے کے بعد مزید نفری طلب کی گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا تاہم قابض فورسز کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل منیش مہتا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گرد تعداد میں 3 تھے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول سے ہندوستانی حدود میں داخل ہوئے۔انھوں نے مزید بتایا کہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب جی آر ای ایف پلاٹون کے کیمپ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 مزدور ہلاک ہوئے۔منیش مہتا کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حملے کے پیش نظر علاقے کے اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -