بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کا خفیہ دورہ ٹانک

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کا خفیہ دورہ ٹانک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کا خفیہ دورہ ٹانک،راتوں رات آئی اور راتوں رات واپس چلی گئی،(ن) لیگ کی ضلعی قیادت کودورے کی کانو ں کان خبر تک نہ ہوئی ٹانک کے ہزاروں کارکنوں میں مایوسی تشویش اور غم و غصہ کی لہر،تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں (ن) لیگ ٹانک کے جنر ل سیکرٹری و رکن مرکزی و صوبائی کونسل ن لیگ آدم خان ایڈوکیٹ نے پریس کلب لدھا ٹانک میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ضلعی قیادت و مقامی عہدیداروں کو پیشگی اطلاع اور انہیں بی آئی ایس پی کے تقریب میں شرکت کی دعوت دیئے بغیر وزیر اعظم کی مشیر و چیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ٹانک کا راتوں رات دورہ اورراتوں رات واپسی کے اقدام کو تعجب خیز و مایوس کن عمل قرار دے رہے ہیں ،اس موقع پر ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات آفسر خان بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ چیئر پرسن نے یہ رویہ اختیار کر کے ٹانک کے ہزاروں کارکنوں کی حوصلہ شکنی و دل شکنی کی اور یوں مسائل میں گھرا ضلع ٹانک جیسے پسماندہ علاقے کو نظر انداز کرنا انکی نا قص کارکردگی کا جواز پیش کرتا ہے انہوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پارٹی کی صوبائی و مرکزی قیادت سے اس صور ت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،