سوناکشی سنہا نے مسلمان لڑکے سے محبت کی تردید کردی

سوناکشی سنہا نے مسلمان لڑکے سے محبت کی تردید کردی
سوناکشی سنہا نے مسلمان لڑکے سے محبت کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق پچھلے کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ایک مسلمان لڑکے کے عشق میں مبتلا ہیں جبکہ سوناکشی سنہا نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سیاپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے اور ظہیر اقبال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ نہیں ہے، ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ سلمان خان اْن کے اور ظہیر اقبال کے درمیان دوستی یا محبت کے رشتے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ظہیر اقبال فلم ’نوٹ بک‘ کے ریلیز ہونے سے قبل ہی سلمان خان کے بہترین دوست بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’نوٹ بک‘ ظہیر اقبال کی ڈیبیو فلم ہے جس میں وہ منیش بہل کی بیٹی ’پرانوتن‘ کیساتھ نظر آئیں گے۔ رومانس سے بھرپوربالی ووڈفلم 29 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس بات کا حتمی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

مزید :

تفریح -