بہاولپور‘ 2019میں 11ہزار 246مقدمات کا اندراج‘ 3305اشتہاریوں کی گرفتاری

بہاولپور‘ 2019میں 11ہزار 246مقدمات کا اندراج‘ 3305اشتہاریوں کی گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گذشتہ سال2019 ؁میں 11246مقدمات درج رجسٹرہوئے جبکہ773 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔ اسی طرح ان میں ملوث19802ملزمان میں سے 14634ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جا چکے ہیں۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے"A"کیٹیگری کے 368 اور"B"کیٹیگری کے2937سمیت کل3305 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ڈاون کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی،وغیرہ کی مختلف وراداتوں میں ملوث 40گینگ کو ختم کر کے اُن کے145ملزمان کو گرفتار کیا۔جن سے108پرانے اور250نئے مقدمات ٹریس ہوئے۔ان گینگ سے 21333200/-لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکرنے کے علاوہ دیگر ملزمان سے143768807/-کا مال مسروقہ، نقدی، طلاعی زیورات، وئیکلزاورمویشی وغیرہ برآمد کی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے1368مقدمات درج رجسٹر کئے اور1430ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے تقریباً13کلوگرام افیون،تقریباً500کلوگرام چرس،تقریباً06کلو گرام ہیروئن،42879بوتل شراب،15187لیٹر لہن،373.870کلو بھنگ،235چالو بھٹیاں قبضہ پویس میں لی گئیں۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بہاول پور پولیس نے876مقدمات درج رجسٹر کرکے ملوث876ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے38کلاشنکوف،20رائفل،95گن/رپیٹر،59ریوالور،639پسٹل اور30کاربین سمیت اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔قتل کے 74مقدمات میں 154ملزمان گرفتار، جبکہ08مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں۔اندھے قتل کے03 مقدمات میں 02 ملزمان گرفتار، اقدام قتل کے 98مقدمات میں 213ملزمان گرفتار جبکہ07مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں۔ اسی طرح ضرر کے307مقدمات میں سے15مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج جبکہ ان مقدمات میں 836ملزمان گرفتارکئے جا چکے ہیں۔اغواء/ زناء کے409مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ جن میں سے254مقدمات خارج ہوئے اور233ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔اغواء برائے تاوان کا01مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔جس میں ملوث09 ملزمان کو گرفتارکیے جا کر تاوان کی رقم اور مغوی برآمد ہو چکا ہے۔ریپ کے 198مقدمات درج رجسٹرکئے گئے۔جن میں سے46مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج اور224ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جاچکے ہیں۔اسی طرح گینگ ریپ کے09مقدمات درج رجسٹر کر کے ملوث26ملزمان ہی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 179 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث 851 ملزمان کو گرفتارکیاجاچکا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر611 مقدمات میں 611 ملزمان ہی کو گرفتارجبکہ عارضی رہائش کے کوائف نہ جمع کرانے پر 242 مقدمات میں 472 ملزمان کو گرفتارکرکے پیش عدالت کیا جاچکاہے۔
اشتہاری گرفتار