ورلڈکپ میں مایوس نہیں کرینگے‘کپتان انڈر 19 روحیل نذیر

ورلڈکپ میں مایوس نہیں کرینگے‘کپتان انڈر 19 روحیل نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نزیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں مایوس نہیں کرے گی۔روحیل نزیر کی قیادت میں پاکستان انڈر19 ٹیم (آج) صبح لاہور سے براستہ دبئی جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہو گی جہاں انڈر 19 ورلڈ کپ 17 جنوری سے شروع ہو رگاوکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نزیر نے کہا کہ کیمپ میں ایک ماہ سے زائد ورلڈ کپ کے لیے ٹریننگ کی ہے، ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی طور پر بھی کام کیا ہے، انہوں نے ہمیں پاور ہٹنگ کی خوب مشقیں کرائی ہیں اور دباؤ سے نکلنے کے بارے میں بھی بتایا ہے۔روحیل نزیر نے کہا کہ گزشتہ برس جنوبی افریقا کا دورہ کیا، سیریز میں کامیابی حاصل کی، کئی کھلاڑیوں کو وہاں کی کنڈیشنز کا علم ہے جس سے فائدہ ہو گا اور ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔انہوں نے کہاکہ کمبی نیشن بنانے پر بھی کام کیا ہے، ہر شعبے میں باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے، ٹیم میں کئی ایک نئے کھلاڑی بھی آئے ہیں اور انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے ایمرجنگ ٹیم کے ساتھ بنگلا دیش جانے کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹور سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے

، اب بھی کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیلوں اور لیڈ فرام دی فرنٹ کروں اور جیت میں اہم کردار ادا کروں۔روحیل نزیر نے کہا انہیں علم ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا ہوا ہے، اب وہ بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی حیثیت سے ہی ٹیم کے کپتان ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ وکٹ کیپر کو کپتانی کے دوران گراؤنڈ کے اندر صورت حال کا اچھا اندازہ ہوتا ہے جس سے فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق، وقار یونس اور سرفراز احمد نے کیمپ کا دورہ کیا اور ٹپس بھی دیں اور انہوں نے ٹیم کو بخوبی دیکھا بھی ہے۔

قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی اسی سطح سے آئے ہیں، کوشش ہو گی کہ انڈر19 میں اچھا پرفارم کر کے سینئر ٹیم میں آئیں۔

٭٭٭٭٭
(خبرنمبر267)…………