عدالت عظمیٰ جے آئی ٹی پر تنقید کا بھرپور نوٹس لے،عمر کسانہ

عدالت عظمیٰ جے آئی ٹی پر تنقید کا بھرپور نوٹس لے،عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی جے آئی ٹی پر تنقیدکا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم پرہی جے آئی ٹی کا قیام عمل میں آیا تھا ۔مسلم لیگ ن نے اپنے درباریوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ عدلیہ اور جے آئی ٹی پر تنقید جاری رکھیں جو بھی ہوگا دیکھا جائے گا۔لیگی رہنما نہال ہاشمی نے پہلے عدلیہ کو دھمکیاں لگائیں اور پھر یو ٹرن لیتے ہوئے پیچھے ہٹ گئے ۔اسی طرح اب مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے جے آئی ٹی کے خلاف محاذ آرائی شروع کر دی ہے ۔اگر تصویر لیک ہوئی ہے تو اس میں جے آئی ٹی کا کیا قصور ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ تصویر میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی جس کو بنیاد بنا کر جے آئی ٹی ممبران پر تنقید کی جاتی ۔ن لیگ والے حالات کو کشیدگی کی طرف لیجانے کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں ۔