سابق قومی کرکٹر کا انتقال ہو گیا، کرکٹ حلقوں میں سوگ

سابق قومی کرکٹر کا انتقال ہو گیا، کرکٹ حلقوں میں سوگ
سابق قومی کرکٹر کا انتقال ہو گیا، کرکٹ حلقوں میں سوگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اختر سرفراز 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر کرکٹ حلقوں میں سوگ کا عالم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اختر سرفراز 20 فروری 1976ءکو پشاور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے صرف 4 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تاہم انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے 118 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ اختر سرفراز نے شارجہ کے میدان میں دسمبر 1997 ءمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے ڈیبیو کیا۔ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ کئی سالوں سے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار تھے ۔

مزید :

کھیل -